تلہ گنگ تھانہ صدر کی حدو شادی سے انکاری پر یتیم بچی پر فائر کھول دیا گیا تشویشناک حالت پنڈی ریفر ۔۔

0
227
03تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تھانہ صدر تلہ گنگ کے علاقہ کو ٹہڑہ میں شادی سے انکاری پر یتیم لڑکی پر فائر کھول دیاگیا،تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر ۔تفصیلات کے مطابق مسماۃ صائمہ بتول دختر مشتاق حسین مرحوم ساکن کوٹہڑہ سے گاؤں ہی کا ایک نقیب ولد محمد سفیر شادی کا خواہشمند تھا ۔تاہم لڑکی اور اُس کی والدہ کو لڑکے کے کردار پر اعتراض تھا اور شادی سے انکاری تھے۔جس پر گزشتہ روز نقیب نے طیش میں آکر صائمہ پر فائر کھول دیا ۔جس کے نتیجے میں صائمہ بتول شدید زخمی ہو گئی ۔اس کو فوری طور پر ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں سے بے ہوشی کی حالت میں اُس کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔گاؤں والوں کے مطابق صائمہ بتول کی والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کاج کر کے اپنا اور اپنی بیٹی کا پیٹ پال رہی تھی ۔اُن کے ساتھ ظلم کی انتہا ہو گئی ہے ۔اعلیٰ حکام کو اس واقعہ کا فوری نوٹس لینا چاہئے اور ملزم کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہئے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں