’’تلہ گنگ‘‘وزیر اعلی ٰ پنجاب کے 2015یوتھ فیسٹول کے مرکز۔۔

0
126

2

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) وزیر اعلی ٰ پنجاب کے 2015یوتھ فیسٹول کے مرکز ، تحصیل ، ضلع اور ڈویژن لیول میں تحریری و تقریری مقابلوں میں اول،دوئم اور سوئم آنے والے طلباء و طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب میونسپل گرلزہائی سکول تلہ گنگ میں منعقد ہو ئی-اس تقریب کے مہمان خصوصی سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ملک محمد بشیرجعفر، ڈپٹی آفیسرایجوکیشن تلہ گنگ ملک صفدرتھے-باقی مہمانان گرامی جنہوں نے بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کیے ان میں میاں محمد ملک،ملک شاہد کلرک،ملک رستم ، ملک الطاف اعوان،سلیم اختر،عبدالرشیدا سسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرشامل تھے ۔تقریب میں دیگر افسران و اساتذہ محکمہ ایجوکیشن اور طلباء و طالبات کے والدین اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی-مرکز لیول پر جن طلباء و طالبات نے پوزیشن حاصل کیں ان میں اردو تقریر میں تلہ گنگ مرکز میں VIPسکول کے محمد فواداول،گورنمنٹ ہائی سکول بلال آباد کے محمد بلال حمزہ دوئم اور انگلش پبلک سکول جھاٹلہ کے محمد کلیم کاشف سوئم رہے-جب کہ ٹمن مرکز میں گورنمنٹ ہائی سکول پاتوالی کے محمد منیب الرحمن اول،گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 ملتان خورد کے محمد وقاص دوئم جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول سگھرکے سفیان احمد نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی -اس طرح ، انگلش تقریر، انگلش مضمون نویسی ، اردوو مضمون نویسی میں تحصیل ، ضلع اور ڈویثرن میں اول ،دوئم اور سوئم آنے والے طلباء و طالبات میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی کیں-تقریب کے آخر میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ملک صفدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے طلباء و طالبات کے ساتھ سکول اور اساتذہ بھی تعر یف کے قابل ہیں جنہوں نے دن رات کی محنت سے طلباء و طالبات کو اس قابل بنایا کہ آج وہ انعامات لے رہے ہیں-

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں