تلہ گنگ ٹائمزکی17سالگرہ الکرم ہاؤس تلہ گنگ میں محفل نعت منعقد کی گئی۔۔

0
187

3

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ ٹائمز کی 17 ویں سالگرہ کے موقع پر ہفتہ کے روز رات کو الکرم ہاؤس تلہ گنگ میں محفل نعت منعقد کی گئی جس میں معروف نعت خوان قاضی برادران ، غلام جیلانی ، محمد ثاقب ، سمیت دیگر نے شرکت کی اور خوبصورت انداز میں آقا دو جہان حضرت محمد ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اس موقع پر رانا محمد انور ایڈووکیٹ کے ننھے منے نواسوں نے قصیدہ بردہ شریف سنا کر حاضرین کے دل موہ لئے۔غلام جیلانی نے اپنے مخصوص انداز میں نعت شریف کے بعد میاں محمد کھڑی شریف کا کلام سنایا ، محفل نعت کی اس تقریب میں سابق تحصیلدار اور ریونیو آفیسر حاجی بشیر احمد ، ممتاز قانون دان ملک ریاض موگلہ ، جنید افضال ایڈووکیٹ ، محمد ثاقب ، سابق وائس چیئرمین ملک جمیل ، ایم افضل اعوان ، حاجی عبد الوحید چشتی ، جامعہ رحمانیہ نورنیہ تلہ گنگ کے استاد ، طلباء ، سمیت اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میں شرکائے میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ منعقدہ محفل نعت کے اختتام پر تلہ گنگ ٹائمز کی جانب سے کئے گئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے جامعہ رحمانیہ نوریہ تلہ گنگ کے ان طالب علموں میں بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ تقسیم کئے گئے جنہوں نے کوئز مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کی تھی ۔ سابق وائس چیئرمین ملک جمیل ، اور حاجی بشیر احمد ، ملک ریاض موگلہ نے محمد طلحہ، سعد حسن ، عبد المبین ، محمد حسان ، محمد احتشام اور طلحہ امیر میں ایوارڈ تقسیم کئے ۔ اس موقع پر محفل نعت کے کامیاب انعقاد میں نمایاں کردار ادا کرنے پر مولانا صابر ایوب نقشبندی، حاجی عبد الوحید چشتی کو ایوارڈ دیا گیا ۔ جبکہ جامع رحمانیہ کی جانب سے قاری صاحب نے چیف ایڈیٹر تلہ گنگ ٹائمز چودھری غلام ربانی کو گفٹ دیا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں