تلہ گنگ رمضان المبارک کی آمد سبزی اور فروٹ کی قیمتیں چار گنا بڑھا دی گئیں انتظامیہ ۔۔

0
197

01

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سبزی اور فروٹ کی قیمتیں چار گنا بڑھا دی گئیں۔ اور انتظامیہ کی نااہلی و عدم توجہی کے باعث سبزی و فروٹ کی قیمتی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئیں ۔ چوبیس گھنٹوں میں قیمتی چار گنا بڑھانا سمجھ سے بالا تر ہے۔ رمضان المبارک سے ایک دن قبل جو آم پچاس روپے کو فروخت ہو رہا تھا وہ دو سو روپے کلو ہو چکا ہے۔ آلوبخارہ دو سو اسی روپے کلو ،سیب د وسو روپے سے چار سو روپے تک کلو، کیلا ڈیڑھ سو روپے سے تین سو روپے درجن، فروخت ہو رہا ہے۔ دیگر اشیاء کے ریٹ بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ ایک ماہ سے متعدد اجلاس منعقد کیے گئے۔ جس میں قیمتیں کنٹرول کرنے پر زور دیاگیا مگر یہ تمام اجلاس فضول اور ضائع گئے ہیں۔ کہ قیمتیں دو گنا نہیں بلکہ چار گنا بڑھا دی گئی ہیں۔ جس پر عوام نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں