تلہ گنگ و گردونواح رمضان المبارک کی آمد واپڈا نے اپنا کر تب دیکھا نا شروع کر دیا ۔۔

0
137

03

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی واپڈا نے اپنے رنگ دیکھانا شروع کر دیئے ایک کے بجائے ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جانے لگی روزہ دار گرمی سے بلبلا اٹھے، تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ شہر اور گردونواح میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی واپڈا نے اپنے رنگ دیکھانا شروع کر دیئے ہیں اور یکم رمضان المبارک کو ہی ایک گھنٹے کے بجائے ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جانے لگی ہے ۔جس کی وجہ سے روزہ داروں اور بیماروں کو شدید تکلیف کا سامنا ہے ۔ روزہ دار شدید گرمی اور اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بلبلا اٹھے ہیں۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس عذاب ناک صورتحال کا فوری نوٹس لے کر عوام کو اس اذیت سے نجات دلائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں