لاوہ کے عوام رمضان بازار تلاش کرتے رہے بازار میں سہولیات کا فقدان شہریوں کا احتجاج۔۔

0
161

02

لاوہ(نمائندہ خصوصی)لاوہ رمضان بازار میں سہولیات کا فقدان،شہریوں کا شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق رمضان بازار لاوہ میں قائم سکول میں بنایا گیا جس کے آگے کوئی علامتی نشانات نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر شہری رمضان بازار کے قیام سے لاعلم دیکھائی دیتے ہیں۔مین گیٹ پر نہ ہی واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا ہے اور نہ ہی سیکورٹی سمیت دیگر خاطر خواہ سہولیات تاحال فراہم کی جاسکی ہیں۔رمضان بازار اور یوٹیلٹی سٹور سے بیسن اور کھجور بھی غائب ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ لاوہ میں قائم رمضان بازار میں سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عوام کو اشیاء خردونوش کم قیمت پر دستیاب ہوسکیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں