پچنند و گردونواح کے دوکاندار عوام کو لوٹنے میں مصروف عوام پریشان ۔۔

0
190
02لاوہ(تحصیل رپورٹر)پچنند، سبزیاں اور فروٹ عوام کی پہنچ سے کوسوں دور، منافع خوروں کی من مانیاں جاری، تفصیلات کے مطابق پچنند میں دوکاندار دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے ہیں۔پچنند کی مارکیٹوں میں دوکاندار من مانے ریٹس وصول کرنے لگے ہیں لیکن بے لگام منافع خوروں کو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں۔ مارکیٹ میں ریٹ لسٹ موجود ہی نہیں جبکہ درجہ دوئم کی اشیاء درجہ اول کی قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں۔پچنند ، دندہ شاہ بلاول، لاوہ سمیت دیگر علاقوں میں کیلا 180روپے، کھجور 200روپے، آلو بخارا 200روپے، خوبانی 200روپے، سیب 160روپے سے 240روپے، آم 150روپے فی کلو جبکہ پچنند میں پالک 120روپے فی کلو گرام فروخت ہونے لگی ہے۔ شہریوں نے ڈی سی او چکوال سمیت تحصیل انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پچنند میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان کو روکنے کے لیئے منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور انہیں بھاری جرمانے عائد کیئے جائیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں