لاوہ کے مرکزی شہر پچنند ودیگر مقامات ناقص گیس سلنڈروں اور غیر معیاری ۔۔

0
132
01لاوہ(ضیاء قادری)پچنند اور اس کے گردونواح کی مارکیٹوں میں ناقص گیس سلنڈروں کا انکشاف، غیر معیاری گیس سلنڈر رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے، شہریوں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پچنند سمیت اس کے گردونواح کے علاقوں کی مارکیٹوں میں رکھے گئے گیس کے سلنڈر غیر معیاری ہونے کی وجہ سے شہریوں کو جان لے لالے پڑ گئے۔ شہریوں نے میڈیاسے اظہار خیال میں کہا کہ بیشتر گیس فلنگ دوکانوں پر پرانے اور غیر معیاری سلنڈر وں میں گیس بیچنے سے شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دوکانوں میں رکھے گئے سلنڈروں کو چیک نہ کرنے کی وجہ سے کسی بھی جانی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ گزشتہ روز ناقص سلنڈر مارکیٹ میں کھڑی گاڑی میں پھٹ جانے سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے لیکن خوش قسمتی سے قریب کوئی افراد موجود نہ ہونے کی وجہ سے شہری محفوظ رہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پچنند سمیت دیگر علاقوں میں قائم گیس سلنڈروں کی دوکانوں پر چھاپے مارے جائیں اور غیر معیاری پرانے سلنڈر رکھنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں