اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ واصف رحمان فُل حرکت میں ۔۔

0
297

2nd

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ واصف رحمان کی ہدایت پر مہنگے داموں گوشت کی فروخت پر محمد ماجد، جمیل احمد،عقیل احمد، نعمان ابرار،فیصل، محمد عرفان، شیخ ارشد، محمد زاہد اور محمد اعجاز کو فی کس تین ہزار روپے جرمانہ کر کے ٹوٹل ستائیس ہزار کا ریونیو سرکاری خزانے میں جمع کرایاگیا ۔دریں اثناء ڈی ڈی ایچ او تلہ گنگ نے صفائی کے ناقص انتظامات پر واجد بیکرز کو دس ہزار ،بسم اللہ ہوٹل کوٹ قاضی کو پانچ ہزار جرمانہ عائد کر دیا ۔جبکہ ونہار میں جعلی کلینک کا معاملہ ڈرگ انسپکٹر کے سپرد کر دیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں