لاوہ وگردونواح غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ احتجاج بین الصوبائی شاہراہ بند کر نے کی دھمکی ۔۔

0
202

4th

لاوہ(نمائندہ خصوصی )لاوہ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، واپڈا کے خلاف شدید احتجاج،، تفصیلات کے مطابق لاوہ سمیت اس کے دیگر شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پرقابو نہ پایا جا سکا۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں نے واپڈا سب ڈویژن آفس دندہ شاہ بلاول کے سامنے پرامن احتجاج بھی کیا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، کم وولیٹیج پر قابو نہ پانے پر بین الصوبائی شاہراہ کو بند کردینے کا اعلان کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو تلہ گنگ، میانوالی بین الصوبائی شاہراہ بند کردیں گے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں