تلہ گنگ میں بی کام کلاسز کا اجراء کردیا گیا ہے۔۔

0
126

06

تلہ گنگ(تحصیل رپوٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ کالج آف کامرس تلہ گنگ میں بی کام کلاسز کا اجراء کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پانچ لیکچرارکو فوری طور پر بھرتی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ، سرکاری تعلیمی ادارے میں بی کام کلاسز کی سہولت سے اب تحصیل تلہ گنگ ، لاوہ کے بچوں کو معیاری اور سستی کامرس کی تعلیم تلہ گنگ میں ہی میسر آئے گی ۔ یاد رہے گورنمنٹ کالج آف کامرس کا کیمپس پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ کے احاطہ میں قائم ہے ۔ جس میں اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ فرائض سرانجام دے رے ہیں ۔ بی کام کی کلاسز کے اجراء سے لوگوں کو سہولت ملی ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں