تلہ گنگ کے علاقہ کوٹیرہ شادی انکاری یتیم بچی اللہ کو پیاری ہو گئی ۔۔

0
196

02

چینجی(امیر احسان اللہ) تھانہ صدر تلہ گنگ کے علاقہ کوٹیڑہ میں شادی سے انکاری پر فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والی یتیم لڑکی راولپنڈی ہسپتال میں دم توڑ گئی ،جبکہ ملزم کو جوہر آباد سے گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مسماۃ صائمہ بتول دختر مشتاق حسین مرحوم ساکن کوٹہڑہ سے گاؤں ہی کا ایک نقیب ولد محمد سفیر شادی کا خواہشمند تھا۔تاہم لڑکی اور اْس کی والدہ کو لڑکے کے کردار پر اعتراض تھا اور شادی سے انکاری تھے۔جس پر نقیب نے طیش میں آکر صائمہ پر فائر کھول دیا۔جس کے نتیجے میں صائمہ بتول شدید زخمی ہو گئی۔اس کو فوری طور پر ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں سے بے ہوشی کی حالت میں اْس کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پیر کے روز چل بسی ۔ادھر ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ نیئر کیانی نے ڈیلی تلہ گنگ نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نقیب کو جوہر آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں