لاوہ رمضان سستا بازار ڈی سی او چکوال کا اچانک دورہ اور مایوسی کا اظہار۔۔

0
239

01

لاوہ(ضیاء قادری سے) ڈی سی او چکوال کااچانک رمضان بازار لاوہ کا دورہ، ناقص اشیاء رکھنے پرمایوسی کا اظہار کیا، انتظامات بہتر کرنے کی سخٹی سے ہدایات جاری، تفصیلات کے مطابق ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے اچانک رمضان سستا بازار لاوہ کا دورہ کیا جس میں ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر واصف الرحمان، ٹی ایم او تلہ گنگ ملک عابد اور نائب تحصیلدار لاوہ ندیم گوہر بھی تھے۔۔ڈی سی او نے تمام سٹال کا معائنہ کیا اور مختلف سٹالز پر رکھی اشیا خردونوش کا معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔اس موقع پر ناقص اشیاء رکھنے اور ناقص انتظامات پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو اشیاء خردونوش کامعیاربہتر بنانے کی سختی سے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامات میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں