لاوہ سیوریج سسٹم ساتھ کڑوڑ 80لاکھ تھوہا محرم خان تا جھاٹلہ دس کڑوڑ ساٹھ لاک ۔۔

0
131

07

لاوہ(تحصیل رپوٹر) لاوہ شہر میں سیوریج سسٹم کی تعمیر کیلئے سات کروڑ اسی لاکھ جبکہ تھوہا محرم خان تا جھاٹلہ تک روڈ کی گیارہ کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کیلئے دس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی رقم منظور ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 23میں ملک ظہورانور اعوان کے دست راست ملک شہر یار اعوان نے کیا انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم کی تعمیر اور سڑک کی تعمیر و مرمت انشاء اللہ بجٹ کے بعد رقم مختص ہونے کے بعد شروع کردی جائیگی ، ملک شہر یار اعوان نے کہا کہ لاوہ شہر میں سیوریج سسٹم نہ ہونے سے شہری شدید کرب میں مبتلا ہیں ان کا دیرینہ مسئلہ انشاء اللہ اب جلد ہوگا ۔ رواں مالی کے بجٹ کے بعد ان دونوں اہم منصوبوں پر کام شروع کردیا جائے گا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں