صدقہ فطر 70روپے فی کس مولانا عبیدالرحمن انورکا اعلان۔۔۔

0
168
vتلہ گنگ (تحصیل رپوٹر)مرکزی جامع مسجد عیدگاہ کے خطیب مولانا عبیدالرحمن انور نے اعلان کیا ہے کہ صدقہ فطر 70روپے فی کس ہے ۔گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد عیدگاہ تلہ گنگ میں علماء اکرام سے باہمی مشاورت کے بعد عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماء اور مرکزی جامع مسجد عیدگاہ کے خطیب مولانا عبیدالرحمن انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ میں صدقہ فطرگندم کے لحاظ سے 70روپے فی کس ہے ۔کھجور کی قیمت کے لحاظ سے 800روپے ہے ۔اور کشمش کی قیمت کے لحاظ سے 1600روپے بنتاہے۔انہوں نے کہا کہ اہل ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اداکریں ۔صدقہ فطر نماز عیدالفطر سے پہلے ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں