’’تلہ گنگ‘‘ اب عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتاق لیگ کے نو منتخب جنرل کونسلروں کا مشترکہ بیان۔۔

0
471
02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) چودھری پرویز الٰہی نے تلہ گنگ کی عوام کو تیس دیہات جن میں ٹہی بلال آباد سگھر کوٹیڑہ اور جبی شاہ دلاور بھی شامل ہیں کو سوئی گیس کا تحفہ دیا ن لیگ دوسروں کے کاموں پر تختیاں لگانے کے بجائے خود بھی کچھ کر لے،نو منتخب جنرل کونسلرز ملک نعیم طارق ،ملک زاہد اعوان،چیئرمین یوسی ملکوال ملک ریاض اعوان ۔تفصیلات کے مطابق سابق ضلع ناظم چکوال ملک نعیم طارق چیئرمین یونین کونسل ملکوال ریاض اعوان اور کونسلر ملک زاہد اعوان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ چودھری پرویز الٰہی نے تحصیل تلہ گنگ کی عوام کو تیس دیہات جن میں ٹہی بلال آباد سگھر کوٹیڑہ اور جبی شاہ دلاور بھی شامل ہیں سوئی گیس کا تحفہ دیا ہے ن لیگ ہمیشہ سے دوسروں کے کاموں پر اپنی تختیاں لگاتی آ رہی ہیاور اب بھی یہی کر رہی ہے مگر اب عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا عوام اب اس طرح کے کسی دھوکے میں آنے والی نہیں بہتر ہو گا کہ اب ن لیگ دوسروں کے کاموں پر اپنی تختیاں لگانے کے بجائے خود بھی کچھ کر لے مزید کہا کہ چودھری پرویز الٰہی اور حافظ عمار یاسر نے حقیقی معنوں میں تلہ گنگ کی عوام کی خدمت کی ہے کا منہ بولتا ثبوت سوئی گیس کی فراہمی سٹی ہسپتال کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کام ہیں ق لیگ کا دور تلہ گنگ کا سنہری دور تھا جس میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ق لیگ واضح برتری سے کامیاب ہوئی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں