تلہ گنگ کے علاقہ سگھر موٹر سائیکل سوار جابحق ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر کٹ گئی تفتیش شروع۔۔

0
209
00تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) غفلت اور تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کرنے پر کار سوارڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے گل محمد ولد مہر محمد ساکن سگھر نے بتایا کہ اُس کے موٹر سائیکل سوار بیٹے دانش عباس کو کار سوار مقرب خان ساکن کالا با غ نے تیز رفتاری اور غفلت سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے کچل کر ہلاک کر دیا ۔پولیس نے مقرب خان کیخلاف زیر دفعہ 279/322/427ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں