’’تلہ گنگ ‘‘ یتیم لڑکی کے قاتل نقیب کی گرفتاری اور اہم انکشافات۔۔

0
119
07تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) جوہر آباد خوشاب سے کوٹہڑہ بھٹیاں تلہ گنگ کی جواں سالہ یتیم لڑکی کے قاتل نقیب کی گرفتاری اور اہم انکشافات ۔قاتل نقیب ضلع خوشاب کے نواحی گاؤں بستی شیر والی میں ایک خطرناک گروہ سے تعلق کا اہم انکشاف ہونے کے بعد اس مقدمے میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔نقیب اپنے چند بدنا م زمانہ دو ستوں کے ساتھ مل کر پیسے لے کر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ اور نقیب نے کوٹہڑہ میں قتل کی واردات کے بعد جوہر آباد میں بھی ایک قتل کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نقیب کا تعلق ایک خطرناک دہشت گرد تنظیم سے ہے اور وہ گروہ پیسے لے کر ٹارگٹ کلنگ کی کئی واردات میں ملوث ہے۔ آج چالان پیش کئے جانے کی توقع ہے اور امید ہے کہ قاتل نقیب کئی اہم انکشافات کرے گا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں