’’لاوہ‘‘کوٹگلہ فیڈر بجلی کی بدترین صورتحال روزہ داروں کی چیخیں نکل گئیں۔۔

0
109
06لاوہ(ضیاء قادری سے)کوٹگلہ فیڈر بجلی کی بدترین صورتحال، سارا دن بجلی کی آنکھ مچولی سے روزہ داروں کی چیخیں نکل گئیں، شہری سراپا احتجاج، تفصیلات کے مطابق کوٹگلہ فیڈر پر بجلی کی فراہمی میں واپڈا اہلکار مکمل طور پر ناکام دیکھائی دینے لگے ہیں۔ کوٹگلہ، پچنند سمیت دیگر علاقوں میں بجلی بحال رکھنا کسی معرکہ سے کم نہیں رہا۔سارا دن بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے شدید گرمی میں روزہ داروں کی چیخیں نکل گئیں اور شہری بلبلا اٹھے۔بجلی کی ٹرپنگ کی وجہ سے متعدد الیکٹرانک اشیاء جلنے لگی ہیں۔عوامی حلقوں نے تلہ گنگ ٹائمز کو بتایا کہ کوٹگلہ، پچنند سمیت دیگر علاقوں کے ساتھ ہمیشہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ۔عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے کیونکہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ناقص حکمت عملی اور کمزور ٹرانسفارمر اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے وقفے وقفے سے ٹرپ کر جاتے ہیں لیکن واپڈا اہلکار اس کا تاحال کوئی حل تلاش نہیں کرپائے اور عوام کو رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی شخصیات نے بھی اس حلقے کے مسائل سے منہ موڑ لیا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید غم وغصے کا شکار دیکھائی دیتے ہیں اور مقامی قیادت سمیت حلقہ کے منتخب ممبران اسمبلی سے شدید مایوس ہوچکے ہیں۔پچنند اور اس کے دیگر علاقوں میں افطار اور نماز تراویح کے دوران بھی بجلی غائب رہنا معمول بن چکا ہے۔شہریوں نے آئیسکو اسلام آباد کے اعلیٰ افسران سے واپڈا کا قبلہ درست کرنے اور کوٹگلہ فیڈر پر شہریوں سے نارواسلوک پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پچنند سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کردیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں