’’تلہ گنگ ‘‘بھرپور کلرکہار بائی پاس براستہ ڈھوک منگیال کی تعمیر کیلئے 18کڑوڑ۔۔

0
137

03

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ملک سلیم اقبال نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تلہ گنگ چکوال بائی پاس تا بھرپور کلرکہار بائی پاس براستہ ڈھوک منگیال کی تعمیر کیلئے وزیراعلی پنجاب نے 18 کروڑ روپے کی منظوری دیدی ہے اس کی تعمیر سے سیمنٹ فیکٹریز کی ہیوی ٹریفک ڈائریکٹ بائی پاس سے گزرے گی اور شہر سے ہیوی ٹریفک کم ہوگی انہوں نے مزید بتایا کہ تلہ گنگ شہر کے مرکزی اڑھائی کلومیٹر روڈ کی توسیع و تعمیر ، انڈر گراؤنڈ الیکٹرک لائن ، بجلی کے پولوں کی شفٹنگ ، سٹریٹ لائٹس سنٹرل میڈیا ، ٹریفک سگنلز ، فٹ پاتھ کی تعمیر کیلئے22کرو ڑ روپے سپلیمنٹری گرانٹ مالی سال 2016-17میں منظور ہوجائے گی ۔ جس سے شہر کی تعمیر و ترقی میں مزید بہتری آئیگی ، یاد رہے ان منصوبہ جات کیلئے سفارشات ملک سلیم اقبال نے ماہ فروری میں بھیجوائیں تھیں ، جن کی فزیبلٹی کے بعد رقم منظور کی گئی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں