’’تلہ گنگ ‘‘تحصیل صدر بار وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات ۔۔

0
139

02

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تحصیل تلہ گنگ بار کے وفد کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کی اور تحصیل بار کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ، جس پر گورنر پنجاب نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبہ بھر کے بارز کیساتھ قریبی رابطہ میں ہے اور ہر بار کے عہدیداران کے مکمل تعاون کیساتھ بار کی اپ گریڈیشن اور سہولیات کیلئے درکار وسائل اورف نڈز مہیا کئے جائینگے ، اس موقع پر انہوں نے جمہوری نظام کی بقا اور تحفظ کیلئے وکلاء برادری کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا وفد کی صدارت ملک فہیم ایڈووکیٹ کر رہے تھے جبکہ جنرل سیکرٹری تحصیل بار محمد عامر محبوب نیازی ایڈووکیٹ ، اور ملک محمد زاہد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں