’’تلہ گنگ ‘‘مضاربہ سیکنڈل کا تاحال کو ئی نتیجہ نہ نکل سکا متاثرین ذہنی مریض بن گئے۔۔

0
244

05

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) مضاربہ سیکنڈل کا تاحال کو ئی نتیجہ نہ نکل سکا ، کئی متاثرین اپنی ڈوبی رقوم کی واپسی کا انتظار کرتے کرتے ذہنی مریض بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ پہلے مضاربہ کاروبار کے نام پر تحصیل تلہ گنگ سے ایجنٹوں کے ذریعے کروڑوں روپے کاروبار کے نام پرمختلف لوگوں سے لئے گئے تھے ،ابتدائی دو چار ماہ منافع ملتا رہا بعد میں بند ہوگیا ، رقوم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر سیکنڈل سامنے آیا ، جو اربوں تک پہنچ گیا تھا ، تحصیل تلہ گنگ کے کئی متاثرین اب بھی مضاربہ سیکنڈل کے ذریعے اپنی ڈوبی ہوئی جمع پونجی کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں لیکن تاحال مکمل نتائج سامنے نہیں آرہی ، تاحال احتساب عدالت میں کیس چل رہا ہے ۔ متاثرین نے نیب سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد متاثرین کی رقوم کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں