’’لاوہ‘‘ڈی ڈی ایچ او تلہ گنگ لاوہ بازار کا دورہ متعدہ دوکانداروں کو ناقص اشیاء ۔۔

0
103

04

لاوہ( ضیاء قادری سے)ڈی ڈی ایچ او تلہ گنگ کا لاوہ بازار کا دورہ،متعدد دوکانداروں کو ناقص اشیاء رکھنے پر سختی سے ہدایات جاری ،تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی ایچ او تلہ گنگ ڈاکٹر آفتاب حیات نے لاوہ رمضان بازار اور عام مارکیٹ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے اشیاء خردونوش کے معیار کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعدد دوکانداروں کو ناقص اشیاء کو فوری ختم کرنے کے حوالہ سے سختی سے ہدایات جاری کیں۔ ڈاکٹر آفتاب حیات نے میڈیا کو بتایا کہ ناقص اشیاء رکھنے والے دوکانداروں کے خلاف بلا کسی تفریق کے سختی سے نمٹا جائے گااور ناقص اشیاء بیچنے والے افرادقانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں