’’بوچھال کلاں‘‘رہائشی نوجوانوں کا مستقبل اندھیر ے میں ۔۔

0
110
b2بوچھال کلاں (نامہ نگار )بوچھال کلاں کے رہائشی نوجوانوں کا مستقبل اندھیرے کی نذر ہونے کا اندیشہ درجن کے قریب بے گناہ نوجوان حوالات میں بند اور متعدد کو مقدمات میں الجھا دیا گیا بوچھال کلاں میں ان بچوں کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اخبار نویسوں کو بتایا کہ گذشتہ روز بوچھال کلاں میں دو گروپوں کے درمیاں لڑائی ہوئی جس میں 8افراد زخمی ہوئے جنیں رورل ہیلتھ سینٹر بوچھال کلاں لایا گیا جہاں پولیس نے بوچھال کلاں کے عوام سے دشمنی کی انتہا کرتے ہوئے زخمیوں سمیت ہسپتال میں موجود ایسے لڑکوں کو بھی اٹھا کر حوالات بند کیا جن کا اس لڑائی یا ان سے دور پرے کا بھی تعلق نہیں تھا اSHOتھانہ کلر کہار نے بغیر سوچے سمجھے ان بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا انہوں نے بتایا کہ اگر ان کے بچوں کے ساتھ یہ سلوک جاری رکھا گیا اور ان کے خلاف مقدمات خارج نہ کئے گئے تو وہ آئندہ مسلم لیگ ن کا بائیکاٹ کریں گے بلکہ صوبائی وزیر کے خلاف بھی ایحاد کریں گے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں