’’بوچھال کلاں ‘‘ لاری اڈا دکاندار عوام کو لوٹنے میں مصروف انتظامیہ کے احکامات ۔۔

0
210

06

بوچھال کلاں (نامہ نگار ) بوچھال کلاں لاری اڈا پر چکن فروش بے لگام ہو گیا انتطامیہ کی ریٹ لسٹ کو چھوڑ کر من مانے ریٹ وصول کرنے لگا تفصیل کے مطابق بوچھال کلاں کے عوامی وفد نے یہاں ملک جاوید کی سربراہی میں ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ بوچھال کلاں لاری اڈا کے علاقے میں رمضان قصائی کا صاحبزادہ شاکر بے لگام ہو چکا ہے سرکاری ریٹ 200روپے کلو ہونے کے باوجود وہ دھڑلے سے 300روپے کلو چکن فروخت کر رہا ہے انہوں نے بتایا کہ اس نے نہ تو کبھی ریٹ لسٹ آویزاں کی ہے اور نہ ہی صفائی کا کبھی خیال رکھا ہے انہوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں