’’تلہ گنگ ‘‘ دو افسوس ناک واقعات نوجوان ڈوب کر جاں بحق۔۔

0
260

01

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)دو مختلف افسوسناک واقعات میں دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔پہلے واقعہ میں پندرہ سالہ محمد شعیب ساکن کڑکوالی داخلی تھوہا محرم خان گھر کے پاس واقع قریبی کنوئیں پر نہانے کیلئے گیا جہاں وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت محمد شعیب کی نعش نکال لی ۔دوسرے واقعہ میں 22سالہ محمد سرفراز ولد عبدالمالک ساکن جھاٹلہ نجی ڈیم تھوہا محرم خان میں نہانے کیلئے اُترا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔ریسکیو1122کی ٹیم نے اُ سکی نعش ڈیم سے نکال لی ۔دونوں جوانوں کی موت پر علاقہ بھر کی فضا سوگوار ہو گئی اور لواحقین شدت غم سے نڈھال ہو گئے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں