تلہ گنگ کے علاقہ کوٹہٹرہ کے عوام ماہ رمضان المبارک میں بھی پانی کی بوند کو ۔۔

0
156

02

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ماہ رمضان میں بھی کوٹہڑہ کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔4ماہ سے پانی کی فراہمی معطل ۔بلوں میں خورد برد کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔اہالیان کوٹہڑہ کا مطالبہ۔کوٹہڑہ کے لوگ پچھلے چارماہ سے پانی کی عدم فراہمی پر شدید برہم ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بھی سیاسی و سماجی عمائدین کاعوا م کی اس انتہائی اہم ضرورت سے نظریں چرانا کئی سوالات اٹھا رہا ہے۔واضح رہے کہ کوٹہڑہ گاؤں کی بیشتر آبادی بلند پہاڑ ی پر واقع ہے جہاں پمپ یا نلکے کا تصور ہی نہیں ۔پینے اور دیگر استعال کے لئے پانی انتہائی دور دراز سے لانا پڑتا ہے جو کہ انتہائی مہنگا پڑنے کے ساتھ مشقت سے بھر پور ہے۔تاہم جمود کا شکارواٹر سپلائی سسٹم جو چیئرمین اصغر فاضلی نے ایک طویل عرصے بعد بحال تو کرادیا لیکن کوٹہڑہ کے عوام اس بحالی سے خاطرخواہ مستفید نہیں ہورہے۔چیئرمین اصغر فاضلی کا کہنا تھا کہ پچھلے چند ماہ سے پانی کی فراہمی کی معطلی بوجہ بل کی عدم ادائیگی ہے اور جونہی بقایا جات ادا کئے جائیں گے پانی کھول دیا جائے گا۔ان کے مطابق کل تقریباً نوے ہزار کی رقم ہے جو کوٹہڑہ کے ذمہ ہے۔جبکہ دوسری طرف کوٹہڑہ کی عوام کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام بل مقامی انتظامیہ کمیٹی کے حوالے کردئے ہیں اور اگر اعلیٰ سطح پر بلوں کی ادائیگی نہیں کی گئی تو اس کی ذمہ داری کوٹہڑہ کی مقامی یوزر کمیٹی ہے اور بلوں کی رقم میں خورد برد کی سزا عوام بھگت رہے ہیں ۔عوام نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں