دندہ شاہ بلاول میانوالی رکھی فیلڈ کو کھباڑ برانچ کے ساتھ ملانے کی وجہ سے ولٹیج ۔۔۔

0
319
l4دندہ شاہ بلاول(حفیظ اﷲ ملک) میانوالی کے رکھی فیڈر کو کھباڑا برانچ کے ساتھ ملانے کی وجہ سے بجلی وولٹیج کم ہو گئے۔کئی اشیاء جل کر راکھ، سات ہزار کنزمرز کو شدید پریشانی کا سامنا ۔اہل علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے اہل علاقہ ایکسین واپڈا میانوالی کی من مانیوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق ۔ایکسین میانوالی نے میانوالی کی ایک معروف سیاسی شخصیت کے کہنے پر رکھی فیڈر کو کھباڑا برانچ کے ساتھ ملا دیا حالانکہ کھباڑا موسیٰ خیل فیڈر کا حصہ ہے اور کنزمرز کی تعداد بھی رکھی فیڈر سے کم ہے کھباڑا برانچ موسیٰ خیل پر ایک درجن سے زائد واٹر سپلائیاں نصب ہیں جب کہ رکھی فیڈر پر پہلے ہی کنزمرز کی تعداد سات ہزار ہے اور پہلے سے رکھی کلری کی واٹر سپلائیاں بھی نصب ہیں جب واٹر سپلائیں چلتی ہیں تو بجلی کے وولٹیج انتہائی کم ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتی اشیاء جل جاتی ہیں گھروں میں لگے سمرسیبل پمپ جلنے کی وجہ سے اہل علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے جب کہ بن حافظ جی ،رکھی،کلری،چکڑالہ ،تھمیوالی سے منتخب نمائندوں نے مکمل خاموشی اختیار کر لی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے چئیرمین واپڈا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں