دندہ شاہ بلاول کی گلیاں کھنڈرات میں تبدیل ایم این اے نے ترقیاتی کام ایک اینٹ بھی ۔۔۔

0
159
l2دندہ شاہ بلاول(حفیظ اﷲ ملک)دندہ شاہ بلاول کی گلیان نالیاں خستہ حال،موجودہ حکومت کو دو سال مکمل مگر حلقہ NA-61 میں ترقیاتی حوالہ سے ایک اینٹ بھی نہ رکھی گئی۔عوامی و سماجی حلقوں کا ایم این اے سردارممتاز ٹمن اور مقامی ایم پی اے سے ترقیاتی کام شروع کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق فروری 2013 کے عام انتخابات میں ترقی کے سہانے خواب دکھا کر ووٹ حاصل کرنے والے ایم پی اے اور ایم این اے نشستیں جیتنے کے بعد مسلسل غائب ہیں۔لاوہ،دندہ شاہ بلاول اور گردونواح میں ترقیاتی حوالے سے ایک اینٹ بھی نہ رکھی جاسکی اور دندہ تا دربٹہ اور دندہ و لاوہ کی مرکزی گلیاں شدید خستہ حالی کا شکار ہیں ۔تحصیل لاوہ انتظامی حوالے سے ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پانی،صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں ناپید ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے ایم پی اے ظہور انور اور ایم این اے سردار ممتاز ٹمن سے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کرکے خستہ حالی کو ختم کیا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں