’’لاوہ ‘‘عوام کے لئے خوشخبری پانچ کروڑ 46لاکھ روپے مختص کر دئیے گئے اللہ کرے سچ ثابت ہو ۔۔

0
143

03

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) سابق سینئر بیوروکریٹ اور سابق چیئر مین پیمرا ملک مشتاق کی خصوصی درخواست پر حکومت پنجاب نے آئندہ سالانہ ترقیاقی پروگرام میں تحصیل لاوہ کمپلیکس کیلئے مزید پانچ کروڑ 46 لاکھ روپے مختص کر دیئے ہیں ۔ملک مشتاق احمد کے صاحبزادے اور دست راست ایم پی اے ملک شہر یار اعوان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر تحصیل کمپلیکس لاوہ کیلئے2013/14میں ایک کروڑ منظور ہوئے جس میں سے پچاس لاکھ خرچ ہوئے باقی فنڈز واپس چلے گئے ۔بعد ازاں صرف پچاس لاکھ کے فنڈز دیئے گئے ۔اور پھر دو کروڑ کے فنڈر اور رہلیز ہوئے جس سے کام سست روی کا شکار تھا ۔تاہم اب ملک مشتاق احمد کی درخواست پر پانچ کروڑ 46لاکھ روپے کے مزید کی منظوری دیدی گئی ہے ۔اس رقم سے اب تحصیل کمپلیکس کے جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی ۔مجموعی طور پر آٹھ کروڑ سے زائد کی لاگت سے تحصیل کمپلیکس میں دفاتر ،رہائش گاہیں تعمیر ہونگی۔اور اُمید ہے کہ آئندہ مالی سال کے شروع میں تحصیل کمپلیکس باقاعدہ کام شروع کر دے گا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں