لاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی تعنیاتی نہ ہونے کی وجہ سے عوام رل گئے ۔۔

0
289
l1دندہ شاہ بلاول(حفیظ اﷲ ملک) لاوہ اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی نہ ہونے سے ہوٹل مالکان کو کھلی چھٹی، من مانے ریٹ،غیر معیاری و مضر صحت کھانے،ناقص صفائی، شہری سراپا احتجاج بن گئے۔متعلقہ حکام سے نجی ہوٹلوں کا معیار،مقدار اور صفائی چیک کرنے کا پرزور مطالبہ۔غیر معیاری کھانے کھانے سے بیمار ہوتے ہیں تو تحصیل لاوہ میں طبی سہولیات کیلئے سرکاری ہسپتال میں سہو لیات بھی نا پید، شہریوں کی دہائی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے اسسٹنٹ کمشنر کی سیٹ خالی پڑی ہے جس سے جہاں تمام محکمہ جات کو مشکلات درپیش ہیں وہاں ہوٹل مالکان کی موجیں لگ گئی ہیں۔دندہ شاہ بلاول اور لاوہ میں کئی ہوٹل مالکان مکمل ناقص اور غیر معیاری اشیاء انتہائی مہنگے داموں میں عوام کو کھلا رہے ہیں ۔دندہ شاہ بلاول میں چائے سموسے کے ہوٹل مالکان نے تو انت مچادی ہے۔رمضابن المبارک میں بھی انتہائی ناقص اور کم وزن سموسہ کی فی پلیٹ 40 روپے فروخت کی جارہی ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ فوڈ اور متعلقہ انتظامیہ و حکام سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں