لاوہ کا مرکزی علاقہ پچچند اور گردونواح سحر افتار نماز تراویح لوڈ شیڈنگ کم وولیٹیج ۔۔

0
295

05

لاوہ(ضیاء قادری سے)پچنند سحر وافطار اور نماز تراویح کے دوران لوڈ شیڈنگ ، کم وولیٹیج سے متعدد الیکٹرانک اشیاء جل گئیں،شہریوں کا شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق لاوہ سمیت کوٹ قاضی، پچنند، کوٹ گلہ، کوٹ شمس، ڈھرنال ، لیٹی سمیت دیگر علاقوں میں واپڈا کی من مانیاں پورے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ رمضان المبارک میں سحر و افطار اور نماز تراویح کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے محض خبروں تک ہی محدود ہوکر رھ گئے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے آئیسکو اسلام آباد کے اعلیٰ افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پچنند میں کم وولیٹیج پر کنٹرول کیا جائے اور سحرو افطار سمیت نماز تراویح کے دوران لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں