’’پچنند ‘‘ گردونواح ویکسین غائب معتدد جانور مرنے لگے شہریوں کا احتجاج ۔۔

0
207

04

پچنند(ضیاء قادری سے)پچنند میں ویکسین نہ لگنے کی وجہ سے متعدد جانور مرنے لگے، شہریوں کا شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق پچنند میں ویٹرنری عملہ کی غفلت کی وجہ سے بروقت ویکسین نہ لگانے سے متعدد جانور مرنے لگے۔ متاثرین نے میڈیاکو بتایا کہ پچنند سمیت دیگر علاقوں میں جانوروں میں مختلف وبائی امراض سے بچانے کے لیئے ویکسین لگائی جاتی ہے لیکن ویٹرنری عملہ کی طرف سے ویکسین نہ لگانے کی وجہ سے پچنند میں بیشتر جانورمرگئے اور شہریوں کو نقصان اٹھانہ پڑا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جانوروں کو وبائی امراض سے بچانے کے لیئے ویٹرنری عملہ کو پچنند میں جانوروں کو ویکسین لگانے کا پابند بنایا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں