تلہ گنگ ،لاوہ بلدیاتی اداروں کیلئے صوبائی بجٹ میں خطیر رقوم۔۔

0
254

01تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)بلدیاتی اداروں کے لیے صوبائی بجٹ میں خطیر رقم مختص کر دی گئی۔ جس کے نتیجے میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ اور اب یہ بات یقینی طور پر کہی جا سکتی ہے کہ بلدیاتی ادارے آئندہ چند ہفتوں میں فنکشنل کر دئیے جائیں گے۔ صوبائی بجٹ میں بلدیاتی اداروں کے لیے خصوصی طور پر رقم مختص کی گئی ہے عید الفطر کے بعد ضلع کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخابات کے لیے باقاعدہ شیڈول آنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد چیئرمینوں کے انتخابات اور بلدیاتی اداروں کے فنکشنل کیے جانے کا کام بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے مؤخر کیاگیا تھا اب چونکہ یہ رقم مختص کر دی گئی ہے اس لیے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں