تلہ گنگ شہر کے محلہ جھاٹلہ ایک ہفتہ بجلی بندش شہریوں نے تنگ آکر ٹائر جلا کر ۔۔

0
252

06تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ شہر کے محلہ جھاٹلہ میں ایک ہفتہ سے بند بجلی پر بال�آخر شہریوں کا ضبط جواب دے گیا،ٹائر جلا کر مین روڈ پرانا لاری کے قریب بند کر دیا ،حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ سے محلہ جھاٹلہ میں بجلی بندش اور واپڈا حکام کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود شنوائی نہ ہونے پر اہلیان محلہ جھاٹلہ نے تلہ گنگ چکوال روڈ محکمہ جنگلات دفتر کے قریب سے ٹائر جلا کر بلاک کر دیا ۔جس کے باعث ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہو کر رہ گئی ۔اس موقع پر اہلیان محلہ نے حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ۔احتجاج کے دوران ڈی ایس پی تلہ گنگ فضل عباس موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے اور اُن کا مسئلہ جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد دو گھنٹے بند رہنے والا روڈ بحال کر دیا گیا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں