تلہ گنگ میانوالی روڈ پڑوسیوں کے باسی چاول کھانے پر چھ بچوں کی حالت غیر۔۔

0
205

04تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پڑوسیوں کے باسی چاول کھانے پر غریب خاندان کے چھ بچوں سمیت سات افراد کی حالت غیر ہو گئی،ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دو بچے بدستور بے ہوش ۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ میانوالی روڈ پر مسجد رضوان کے قریب رہائش پذیرغریب افغان خاندان کے چھ بچوں اور اُنکے ایک بڑے بھائی کی گزشتہ رات پڑوسیوں کے گھر سے آئے باسی چاول کھانے پرحالت غیر ہو گئی ۔جنہیں فوری طور پر سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا جہاں اُنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔جبکہ دو بچے تاحال بے ہوش ہیں جنہیں راولپنڈی ریفر کیا جا رہا ہے ۔بچوں میں محمد سخی،صادق خان ،رملہ بی بی ،جان محمدوغیرہ شامل ہیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں