پنجاب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹرسائیکل اور موٹر رکشوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس۔۔

0
195

03تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبہ بھر میں موٹرسائیکل اور موٹر رکشوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس ختم کر دیئے ہیں اب لائف ٹائم ٹوکن دئیے جائیں گے اور کسی بھی رکشے کی رجسٹریشن کے وقت ان کالائف ٹائم ٹوکن کروانا ضروری ہوگا۔ جبکہ پرانے رکشوں کے ٹوکن بھی لائف ٹائم کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام اضلاع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفسز و موٹر رجسٹریشن اتھارٹیزکو رکشوں کی نئی رجسٹریشن سے روک دیاگیاہے۔ تیس جون تک کوئی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔ جبکہ یکم جولائی سے لائف ٹائم ٹوکن کے ساتھ رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس کی فیس تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ دریں اثناء ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ہر قسم کے موٹرسائیکلوں کے لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس میں چار سو روپے اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب موٹر سائیکل لائف ٹائم ٹوکن فیس 1200روپے کی بجائے1600روپے وصول کی جائے گی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں