گھمبیر ڈیم منصوبہ عدم توجہ کا شکار جھوٹے دعوؤں سے ۔۔

0
168

05تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)گھمبیر ڈیم منصوبہ عدم توجہ کا شکار،عوام جھوٹے دعوؤں سے شدیدمایوسی کا شکار، تفصیلات کے مطابق لاوہ میں گھمبیر ڈیم منصوبہ پر کئی بار کام شروع کرانے کے دعوے کیئے جاتے رہے۔گھمبیر ڈیم پنجاب کے منی ڈیمز میں سے سب بڑے منصوبوں میں شمار کیا جاتاہے جس کا سنگ بنیاد21جنوری 2010ء کو اس وقت کے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے رکھا جس پراندازے کے مطابق تقریباََ 7ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیاتھا۔ سنگ بنیاد کی تقریب پر کروڑوں روپے خرچ کرکے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔گھمبیر ڈیم پر کام شروع ہونے کے حوالہ سے ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا تھا اور گرانٹ جاری ہونے کے باوجودبھی سب سے بڑا یہ منصوبہ سیاست کی نظر ہوگیا۔گھمبیر ڈیم پراجیکٹ میں پانی زخیرہ کرنے کے مجموعی صلاحیت 66,203ایکڑ فٹ ہے جس سے 30,000ایکڑ رقبہ زیر کاشت میں لایا جاسکتا ہے اور اس منصوبہ سے 50کلوواٹ پن بجلی کی پیداوار بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ تحصیل لاوہ کی عوام نے حکومت پنجاب کی اعلیٰ سیاسی شخصیات سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گھمبیر ڈیم منصوبہ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے جلد منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں