تلہ گنگ مسلم لیگ ق کے رہنما عمار یاسر نے عوام کے دل جیت لیئے ۔۔

0
256

02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما حافظ عماریاسر عوامی خدمت میں پیش پیش سو کے وی کے تین ٹرانسفارمر مزید منظور کروالیے اہل علاقہ کاخراج تحسین۔تفصیلات کی مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما حافظ عماریاسر عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں تلہ گنگ میں ٹرانسفارمرجلنے کی تعدادمیں اضافے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے جس پر حافظ عمار یاسر نے محلہ مسجد حضرت عمرملکوال روڈ محلہ جھاٹلہ تلہ گنگ اور ڈھوک کنڈ کے لیے سو کے وی کے تین ٹرانسفارمرز منظور کروالیے جس پر اہل محلہ مسجد حضرت عمر شیخ عبدالمجید ڈاکٹر عبدالرزاق محمد اکرام نور جمال ملک محمد اصغر اور جاوید اقبال سمیت دیگر اہل محلہ جبکہ اہل علاقہ ڈھوک کنڈ ملک محمد مشتاق اور ملک محمد رزاق سمیت اہل علاقہ نے حافظ عمار یاسر کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی عوام کا درد رکھنے والے سیاستدان ہیں جس کا ثبوت ان کی حالیہ اور سابقہ کارکردگی ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں