کوٹ سارنگ رمضان پیکج کے تحت غریب و مسکین اور بیو گان میں ۔۔۔

0
144

03تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) سوشل ویلفیئر سو سائٹی کوٹسارنگ نے رمضان پیکیج کے تحت غریب و مسکین اور بیوگان میں تین لاکھ کے مالیتی ساٹھ راشن بیگ تقسیم کر دیئے ۔گزشتہ روز سوشل ویلفیئر سوسائٹی کوٹسارنگ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری نے شرکاء کو بتایا کہ گزشتہ تین سالوں میں سوسائٹی نے 45لاکھ کے لگ بھگ فنڈز اکٹھے کئے ۔جن میں سے چالیس لاکھ خرچ ہوئے ۔اخراجات میں سوسائٹی کی ایمبولینس سروس شروع کی گئی ۔اس سروس اور ادویات کی مد میں بارہ لاکھ خرچ ہوئے ۔جبکہ 6عیدین میں 17لاکھ غریبوں اور نادار افراد میں تقسیم کئے گئے ۔پانچ لاکھ ماہانہ امداد برائے بیوگان یعنی فی کس 2500روپے جاری ہے ۔تھر متاثرین کیلئے ساڑھے پانچ لاکھ کا امدادی سامان بھیجوایا گیا ۔تحصیل ویلفیئر سوسائٹی سے ملکر پنڈی بھٹیاں کے متاثرین کیلئے پانچ لاکھ کے فنڈز اکٹھے کئے گئے ۔سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری نے مخیر حضرات بالخصوص حاجی اعجاز احمد ، چودھری عارف ،عبدالرھمان،صوبیدار (ر) انور،نصیر احمد ،غلام حسین ،فضل حسین ،ملک جاوید کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسر چکوال راجہ تنویر صفدر،تحصیل ویلفیئر آفیسر سلیم اختر ،صدر فیاض احمد گھاڑا ،جناح ویلفیئر سوسائٹی کے ملک ندیم اختر ،ممتاز عالم دین مولانا صابر ایوب سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں