چکوال کے ڈیموں اور تالابوں میں نہانے پر پابندی نوٹیفکیشن۔۔

0
163
02تلہ گنگ(تحصیل رپوٹر) ضلع چکوال کے فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو گرفتار کیا جا سکے گاڈیموں اور تالابوں میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی دفعہ144کے تحت لگائی گئی ہے۔ جو موسم برسات کے اختتام تک جاری رہے گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ محمود جاوید بھٹی نے ڈیموں اور تالابوں میں نہانے پر فوری طور پر پابندی کے احکامات جاری کیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مون سون اور برسات کے موسم کے دوران بارشوں سے ڈیموں اور تالابوں میں پانی کی سطح غیر معمولی حد تک بڑھ جاتی ہے۔ جس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ اس لیے دفاع 144کے تحت موسم برسات کے خاتمے تک پابندی برقرار رہے گی۔ علاوہ ازیں ڈیم یا تالاب کے اردگرد سو میٹر کے فاصلے تک کسی بھی شخص کے بیٹھنے یا افراد کے جمع ہونے اور تیرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں