موضع گاہی میں سکول چوکیدار کو مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔۔

0
116

02بوچھال کلاں (نامہ نگار )موضع گاہی میں سکول چوکیدار کو مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر رقم چھین لی تفصیل کے مطابق

موضع گاہی کے رہائشی سخاوت حسین ولد غلام رسول نے تحریری درخواست میں بوچھال کلاں پولیس کو بتایا کہ میں گاہی میں پرائمری سکول میں چوکیداری کرتا ہوں میرا کچھ لوگوں سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا گذشتہ روز ظہیر عباس مسلح بارہ بور اور منیر حسین ڈنڈا سے مسلح ہو کر آگئے اور مجھ پر تشدد کیا اور میری جیب میں رقم نکال لی اس نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ دس دن گزر جانے کے باوجود پولیس نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی سخاوت حسین نے حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں