گزشتہ روز ممبر انکوائری فور محمد بابر شفیع چوہدری کا سستا رمضان بازار میانی اڈہ کا دورہ۔۔

0
176

01بوچھال کلاں (نامہ نگار )گزشتہ روز ممبر انکوائری فور محمد بابر شفیع چوہدری کا سستا رمضان بازار میانی اڈہ کا دورہ تفصیلات کے مطابق ممبر انکوائری فور نے تمام بازار کا معائنہ کیا اور اشیاء کی کوالٹی اور ان کے ریٹس کا بغور جائزہ لیا اس موقع پر اے ڈی سی چکوال عاصم جاوید ، اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار نوید عالم گیلانی ، ٹی ایم او کلرکہار شہزاد اختر تارڑ بھی موجود تھے ، بابر شفیع نے بازار میں موجود سیکیورٹی ،میڈیکل کیمپ، اور تمام محکموں کے تعینات عملہ سے بھی بات چیت کی اس موقع پر ان کو دکانداروں نے بتایا کہ صبح چکوال منڈی سے سامان ٹھیک نہیں ملتا اور اکثر خراب ہوتا ہے جس پر انہوں نے اے ڈی سی کو احکامات دیئے کہ وہ اس کی مکمل انکوائری کریں ،جس پر اے ڈی سی جی چکوال نے دکانداروں کو صبح اپنے دفتر میں بلا لیا، ممبر انکوائری فور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر مقامات پر سستے رمضان بازار لگانے کی ہدیات جاری کر رکھی ہیں اور ان کی مانیٹرنگ کیلئے افسران کی بھی تعیناتی ہے جو ان بازاروں میں اشیاء کی کوالٹی اور ان کے ریٹس کا جائزہ لے کرعوام کو کھانے پینے کی اشیاء سستے داموں فراہم کر رہی ہے انہوں نے میانی سستا بازار کو بہت اچھا کہا اور بتایا کہ اس میں جو خامیاں ہیں ان کو دور کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو سکے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں