حاجی ظفر محمود اعوان وعولہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ۔۔

0
172

001بوچھا ل کلا ں (نامہ نگار) عظیم سماجی و سیاسی شخصیت ہر دلعزیز حاجی ظفر محمود اعوان وعولہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ بزرگ مسلم لیگی رہنما و چیئرمین ملک اسلم سیتھی، صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان سیتھی، ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، مسلم لیگ (ن) جدہ کے صدر ملک محی الدین اعوان، مسلم لیگ (ن) سیتھی گروپ کے سینئر رہنما حاجی سردار خان کہوالہ نورپور، ملک اسد نواز اعوان منارہ، ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن ملک حفیظ دھرکنہ، حاجی ملک علی اصغر بھلیال، چیئرمین ملک تنویر حیدر (ڈیرہ حیدری گفانوالہ)، سابق ناظم سانگھڑ ملک شوکت اگرال دھرکنہ، عظیم سماجی و سیاسی شخصیت میڈم گوشی اعوان جھامرہ (لندن)، محترمہ عاصمہ ظہیر بھون (سابق اپوزیشن لیڈر ضلعی اسمبلی چکوال) نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے حاجی ظفر محمود اعوان وعولہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں