لاوہ کے مرکزی شہر پچنند دو موٹر سائیکل میں تصادم ایک شخص جان کی بازی۔۔۔

0
153

02پچنند( ضیاء قادری سے)پچنند، دو موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں شدید زخمی زندگی کی بازی ہار گیا، تفصیلات کے مطابق پچنند بائی پاس روڈ پر چار روز قبل دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا پچنند کا رہائشی سید رسول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔واضح رہے کہ چار روز قبل شدید زخمی سید رسول موٹر سائیکل حادثے میں بری طرح زخمی ہوگیا تھا اور اسے سر پر شدید چوٹیں آئیں تھیں جبکہ اس کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی تھی جسے تشویشناک حالت میں روالپنڈی سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے روالپنڈی ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں