چیف ایڈیٹر تلہ گنگ ٹائمز چودھری غلام ربانی کی ہمشیرہ کی رسم قل۔۔۔

0
156

01تلہ گنگ( نمائندہ خصوصی)چیف ایڈیٹر تلہ گنگ ٹائمز چودھری غلام ربانی کی ہمشیرہ کی رسم قل کے سلسلہ میں قرآن خوانی کا اہتمام،افطار ڈنر میں معززین علاقہ کی شرکت، تفصیلات کے مطابق ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹرعبدلرزاق کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر ڈاکٹر عبدالرزاق کی رہائش گاہ ملکوال تلہ گنگ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیااوراس کے ساتھ افطارڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ افطار ڈنر میں سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن،علامہ قاری عبید انور، الحاج حافظ صابر ایوب نقشبندی، قاضی عبدالقادر، ضیاء اعوان، ملک امیر عبداللہ ملک حسن احمد، فاروق عابد،سید ارشاد شاہ کاظمی، قاضی عبدالقادر، محمد ظہور اعوان ، ڈاکٹرز، وکلاء، تاجر، صحافیوں سمیت دیگر معززین علاقہ دوست احباب نے شرکت کی اورمرحومہ کی بخشش اور بلند درجات کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالرزاق کی اہلیہ محترمہ سینئر صحافی چودھری غلام ربانی ، نذر حسین چودھری ، ڈاکٹر فیصل نعمان و برادران کی ہمشیرہ تھیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں