تلہ گنگ وگردونواح آوارہ اور باؤلوں کتوں کی یلغار۔۔

0
109

02تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ اور اس کے گردونواح میں آوارہ اور باؤلے کتوں کی بہتات کئی افراد کاٹنے سے زخمی ہوگئے کوئی پرسان حال نہیں۔اردگرد کے کئی دیہات میں کچھ عرصہ سے باؤلے اور آوارہ کتوں کی بہتات نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا۔سارادن گلیوں میں پھرتے ہیں۔بچے خواتین اور بزرگ ان کے کاٹنے سے متاثر ہوچکے ہیں۔ انتظامیہ نے اس مسئلہ سے آنکھیں چرا لیں۔ماہ رمضان نمازوں کے اوقات میں آنے جانے میں خطرہ رہتاہے کہ کوئی کتا کاٹ نہ لے۔ عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ صحت سے اس مسئلہ پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں