لاوہ نائب تحصیلدار سبزی فروشوں کی زائد قیمتیں لینے پر دوکانداروں کو جرمانے ۔۔

0
153

04لاوہ(ضیاء قادری سے)لاوہ، نائب تحصیلدار کے سبزی و فروٹ کی زائد قیمتیں لینے پردوکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے عائد،دوکانداروں کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار لاوہ ندیم گوہر نے لاوہ بارزار کا دورہ کیا جس میں انہوں نے سبزیوں اور فروٹ کے ریٹ چیک کیئے۔اس موقع پر انہوں نے زائد قیمتوں وصول کرنے پر متعدد دوکانداروں کو مجموعی طور پر 17ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا اور زیادہ ریٹ پر سبزیاں اور فروٹ فروخت کرنے پر دوکانداروں کی سرزنش بھی کی ۔اس موقع پر لاوہ مارکیٹ کے دوکانداروں نے ہزاروں روپے جرمانے کے خلاف احتجاج بھی کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ تلہ گنگ سبزی منڈی سے خریدی گئی سبزیاں اور فروٹ جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق نہیں فروخت کرسکتے کیونکہ اس کے مطابق قیمت خرید بھی پوری نہیں ہوتی۔ تلہ گنگ سبزی منڈی کے ریٹس کنٹرول کیئے جائیں دوکانداروں نے ڈی سی او چکوال، اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سے پرزور مطالبہ کردیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں