’’لاوہ‘‘ گرانفروشی پردکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے عائد۔۔

0
152

02لاوہ(تحصیل رپورٹر) لاوہ، نائب تحصیلدار کے گرانفروشی پردکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے عائد،دکانداروں کا بلا جواز جرمانوں پراحتجاج، تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار لاوہ ندیم گوہر نے لاوہ بازار کا دورہ کیا جس میں انہوں نے سبزیوں اور فروٹ کے ریٹ چیک کیئے۔اس موقع پر انہوں نے زائد قیمتوں وصول کرنے پر متعدد دکانداروں کو مجموعی طور پر 17ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا اور زیادہ ریٹ پر سبزیاں اور فروٹ فروخت کرنے پر دکانداروں کی سرزنش بھی کی ۔اس موقع پر لاوہ مارکیٹ کے دکانداروں نے ہزاروں روپے جرمانے کے خلاف احتجاج بھی کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ تلہ گنگ سبزی منڈی سے خریدی گئی سبزیاں اور فروٹ جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق نہیں فروخت کرسکتے کیونکہ اس کے مطابق قیمت خرید بھی پوری نہیں ہوتی۔ تلہ گنگ سبزی منڈی کے ریٹس کنٹرول کیئے جائیں دکانداروں نے ڈی سی او چکوال، اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سے داد رسی کاپرزور مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں