’’تلہ گنگ ‘‘چوتھا نابینا نعت خوانی کا مقابلہ تلہ گنگ کے محمد صبور نے اپنے نام کر لیا۔۔

0
181

2

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) چوتھا نابینا نعت خوانی کا مقابلہ تلہ گنگ کے محمد صبور نے جیت لیا ۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ اسلام خصوصی بچو ں کا خاص خیال رکھنے کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار غیر سرکاری تنظیم ٹروسائیٹ تنظیم کے زیر اہتمام نابینا بچوں نے نعتیہ مقابلوں کی تقریب کے دوران کیا ، نعتیہ مقابلوں میں علاقہ بھر کے سولہ نابینا بچوں نے حصہ لیا ، پہلی پوزیشن تلہ گنگ کے محمد صبور نے حاصل کی راولپنڈی کے محمد فرقان دوسرے جبکہ تلہ گنگ کے محمد علی عادل تیسرے نمبر پر رہے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق تھے جبکہ اسلام آباد سٹاک ایکس چینج کے چیئرمین زاہد لطیف خان سٹیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد نعیمج ، روٹری کلب راولپنڈی کے صدر تیمور خلیل خان ، نائلہ شوکت مسزشمیم خان اسسٹنٹ گورنر روٹری کلب شیخ الہی پرویز نے شرکت کی ۔ تمام نابینابچوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کئے گئے علاوہ ازیں چار ہزار روپے فی کس بھی دئیے گئے جبکہ ایل سی ڈی ڈی پی کی طرف تمام نعت خوانوں کو ایم پی تھری پلیئر دئیے گئے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں